آصف زرداری و نواز شریف میں دلچسپ مکالمہ
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے موقع پر سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے، جس میں مریم نواز سمیت مرکزی قیادت شریک ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف لندن اور سابق صدر آصف زرداری کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنے ہیں۔لاہور جلسے کے بعد اپوزیشن کی حکمت عملی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے آصف زرداری اور نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے اپنے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو میں نواز شریف سے کہا کہ کیا میاں صاحب، آپ نے کمرے میں بھی ماسک پہنا ہوا ہے؟ذرائع کے مطابق نوازشریف نے ہنستے ہوئے آصف زرداری کی بات کا جواب دیا اور کہا کہ ماسک فیشن میں پہنا ہوا ہے۔نوازشریف کے ماسک سے متعلق جواب پر پی ڈی ایم اجلاس کے شرکاء کے قہقہوں سے کمرہ گونج اٹھا۔دوران اجلاس مریم نواز نے سابق صدر آصف علی زرداری کو ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی پر مبارک باد دی۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپوزیشن اتحاد کے اہم ترین اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔