ڈیڑھ ارب روپے قیمت پانے والی کتاب رپورٹ عابد عمر جنرل نالج بلوچستان
ولیم شیکسپیئر کی 1623 میں شائع ہونے والی کتاب کی ایک جلد نیویارک کے کرسٹیز نیلام گھر میں 99 لاکھ 98 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی تقریباً ڈیڑھ ارب روپے کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئی ہے.
’دی فرسٹ فولیو‘ نامی یہ کتاب شیکسپیئر کی موت(1616) کے 7 سال بعد 1623 میں ان کے ادیب دوستوں جان ہیمنگس اور ہینری کونڈیل نے ترتیب دے کر شائع کروائی تھی. جس میں جولیس سیزر سمیت 36 ڈرامے اور کہانیاں شامل تھیں۔ اس کتاب کی دنیا بھر میں صرف 235 کاپیاں موجود ہیں، ان میں سے بھی صرف 6 کو اصل مانا جاتا ہے. نیلام ہونے والی جلد ان میں سے ایک تھی۔ یہ ایک کروڑ ڈالر میں فروخت ہونے والی دنیا کی پہلی ادبی تخلیق بن گئی۔خریدار کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا،لیکن یہ فروخت امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک کالج نے کی جس کے پاس یہ کتاب 19 ویں صدی کے آغاز میں آئی تھی۔ ولیم شیکسپیئر 1564 میں لندن کے قریب ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے، انہیں جہاں انگلستان اور انگریزی زبان کا سب سے بڑا شاعر اور ادیب مانا جاتا ہے، وہیں دنیا کے عظیم مصنفوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے محض 38 ڈرامے یا قصے لکھے. ان کی نظموں کی تعداد ڈیڑھ سو کے قریب ہے۔