والد، چاچا اور دادا کے خون کے انصاف کیلئے جنگ لڑرہی ہوں، ام رباب
تہرے قتل کیس کے معاملے میں ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ والد، چاچا اور دادا کے خون کے انصاف کے لیے جنگ لڑرہی ہوں۔شکار پور میں صحافیوں سے گفتگو میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ 3 سال سے اب تک انصاف نہیں ملا جبکہ مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، ڈی پی او اور ایڈیشنل آئی جی کو آگاہ کردیا ہے۔ام رباب چانڈیو نے مزید کہا کہ سندھ پولیس سے تب مطمئن ہوں گی جب وہ قاتلوں کو گرفتار کرے گی۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی پوری قیادت ہی میری راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے، شہید بینظیر بھٹو پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی لیڈر تھیں۔ام رباب چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کے مزار پر پارٹی قیادت کے خلاف فریاد کرنے گئی تھی، مجھے دروازے بند کرکے روکا گیا۔