وزیراعظم کو قتل کرنے کی کوشش ناکام
آرمینیا میں سیکورٹی ادارے نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم نیکول باشینان کے قتل کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ادارے کے مطابق باشینان کو نشانہ بنانے اور اقتدار پر قبضہ کرنے کا منصوبہ سابق عہدے داران کے ایک مجموعے نے بنایا۔مزید برآں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ادارے کے سابق سربراہ آرتر وینتسان، ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے پارلیمانی بلاک کے سابق سربراہ فاہرام باگداساریان اور سابق جنگجو آشوت میناساریان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔