قابض اسرائیل کا مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مزید سیکڑوں گھر وں کی تعمیر کا اعلان
مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں 12سو سے زیادہ گھر تعمیر کرنے کے اپنے منصوبے پر عمل کرے گا۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے مستقبل میں کسی فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہو جائے گا، کیونکہ وہ بیت الحم اور مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں تقسیم ہو جائے گی۔اس اسرائیلی اعلان سے امریکہ کے نو منتخب صدر کی انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ہو سکتی ہے۔اسرائیل کے اعلان کے مطابق، وہ گیوات ہماتاس نامی علاقے میں 12سو سے زیادہ گھر تعمیر کرے گا۔