اداکارہ صباء قمر کا میگزین کیلئے تولیے میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ، مداحوں کی شدید تنقید
اداکارہ صباء قمر اکثر اوقات اپنے شائقین کی تنقید کی زد میں رہتی ہیں، پہلے مسجد میں گانا ریکارڈ اور فوٹو شوٹ کروانے پر سوشل میڈیا میں اداکارہ پر شدید تنقید کی گئی، اب کی بار ان نے ایک میگزین کے لیے تولیے میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ کروانے پر شائقین کافی تنقید کر رہے ہیں۔لاہور: اپنے لباس کی وجہ سے گاہے مختلف اداکارائیں سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آتی رہتی ہیں، اب کی بار اداکارہ صباءقمر اپنی کچھ تصاویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی وجہ سے نشانے پر آ گئی ہیں۔اداکارہ صباء قمر نے اپنے تولیے میں کیے گئے ایک فوٹوشوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو صارفین ان اخلاقیات کا درس دینے کے لیے پل پڑے۔ویب سائٹ پڑ ھ لو کے مطابق 37سالہ ماڈل و اداکارہ صباءقمر اس فوٹوشوٹ میں ’باتھ روم‘ میں نظر آتی ہیں، اداکارہ نے باتھ روم میں نہانے کے بعد تولیے میں نیم برہنہ فوٹو شوٹ بھی کروایا، جس پر سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا پاکستان ایک اسلامی ریاست ہی ہے، جس میں اس طرح کے کام ہو رہے ہیں؟