سراۓ عالمگير:سرکاری آفس سے 6 فٹ بڑا اژدہا نکل آیا
گجرات کے علاقہ سراۓ عالمگير میں سرکاری آفس سے 6 فٹ سے بڑا اژدہا نکل آیا، جس سے آفس کے سٹاف میں خوف و ہراس پھیل گیا،جس کے باعث ریسکیو 1122 آفس کھاریاں کو اطلاع ملی جنہوں نے فوری طور پر اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم سراۓ عالمگير اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ کر 6 فٹ 11 انچ لمبے اژدہے کو 25 منٹ کے ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ پکڑ لیا،ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ سانپ کو چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔ریسکیو 1122 کو سانپ سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی جس پر ٹیم نے پہنچ کر آفس میں موجود اژدہے (Python) کو بروقت پکڑ کر آفس سٹاف کو محفوظ بنایا۔اسپیشل اینیمل ریسکیو ٹیم نے 25 منٹ میں ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور سانپ کو قابو کیا، پیمائش کے بعد ٹیم نے بتایا کہ سانپ کی لمبائی 6 فٹ 11 انچ ہے اور وزن 7 کلو گرام ہے،ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصيل بھر میں اب تک سینکٹروں سانپ/اژدھا کی ایمرجنسی میں ریسکیو کور فراہم کیا گیا ہے، ریسکیو 1122 میں اب تک سانپ کی ایمرجنسی پر بروقت ریسپانس کر کے لوگوں کو احساس تحفظ فراہم کر چکی ہے۔