آئی فون 12 کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کا تاریخ اعلان کر دیا۔
دنیا بھر میں آئی فون کے صارفین کو آئی فون 12 کے آنے کا بے چینی سے انتظار تھا تاہم اب ایپل نے اعلان کردیا ہے کہ 13 اکتوبر 2020 کو نئے ماڈل کی باقائدہ لانچنگ کی جائے گی۔ایپل کمپنی اس سلسلے میں آن لائن تقریب کا انعقاد کرے گی جسے اس کی آفیشل ویب سائٹ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

