آسٹریا کے نائب صدر کی جانب سے باڈی کو تحلیل کرنے کی پاکستان عہدیداران کی تردید۔ صدر حاجی شاہد
ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر حاجی شاہد محمود نے پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کے اپنے تمام دوسرئے پارٹی عہدیداران کے دستخطوں کے ساتھ ایک پریس ریلیز نمائندہ جنگ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نائب صدر جناب منیر احمد مغل کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن آسٹریا کو تحلیل کرنے کی خبر جاری ہوئی جو کہ غلط ہے نائب صدر کو پارٹی تحلیل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔پارٹی چیرمین حاجی غلام اظہر کو بھی دباو ڈال کراُن سے بھی دستخط کروائے گے جن کی تردید کی جارہی ہے پارٹی اُسی طرح قائم و دائم ہے نائب صدر کے بارئے میں پارٹی مشاورت کے بعد اعلان کیا جائے گا