امریکا سے شام پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: روس
روس کے نائب وزیر خارجہ گیناڈی گاتیلوف نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ شام سے متعلق مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔گاتیلوف کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت شام میں کسی سیاسی حل سے متعلق ان کا واشنگٹن حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔روس کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق اگر امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی آتی ہے تو وہ بھی شامی معاملات پر دوبارہ مشاورت کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب شامی اپوزیشن نے آستانہ میں ہونے والے آئندہ مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، آستانہ میں مذاکراتی سلسلہ روس، ترکی اور ایران کی ثالثی سے جاری ہے۔