پی ٹی اے کی ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو حتمی وارننگ جاری کردی، ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد ہونے پر پہلے بھی وارننگ جاری کی گئی تھی۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی ہیں۔ وارننگ پر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہے۔پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بیگو کو غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔