لڑکا بن کر لڑکی سے شادی،میڈیکل ٹیسٹ کاحکم
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے کے کیس میں جنسی تشخیص کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں لڑکی کے والد سید امجد کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر جسٹس صداقت علی خان نے سماعت کی۔عدالتِ عالیہ نے آکاش علی عرف عاصمہ بی بی کا جنسی تشخیص کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ جنس کی تشخیص کے لیے ایم ایس ڈی ایچ کیو اسپتال 4 رکنی میڈیکل بورڈ بنائے، اگلی سماعت پر جنسی تشخیص کا ٹیسٹ کرا کر عدالت میں پیش کیا جائے۔

