اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے
اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دئیے۔تمام شیڈول بینک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک کھلیں گے۔ بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔جمعہ کو ایک بجے سے ڈھائی بجے تک کھانے اور نماز کی بریک ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک دوپہر ڈیڑھ سے 2 بجے تک کھانے کا وقفہ ہو گا۔ تمام بنک ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔بنیکوں کے اوقات کار 23 اپریل کو تبدیل کئے، نئے اوقات کار کا اطلاق 13 جولائی سے ہو گا۔یاد رہے اس سے قبل کورونا وائرس کی شدت کےدوران اسٹیٹ بینک کی جانب سے اکثر بینکوں کی برانچز بند کر دی گئیں تھیں اور صرف محدود بینک کاری کی جا رہی تھی۔ریلیف ملنے کے بعد بینکوں کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی تھی۔ تمام بینک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک بینک کاری کی سروسز فراہم کر رہے تھے۔

