فرینڈز آف خان کی رخصتی قریب، مائنس ون نہیں مائنس PTI ہونیوالا ہے ،ن لیگ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’فرینڈز آف خان‘‘ کی رخصتی قریب، یہ ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے۔مائنس ون نہیں بلکہ مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے۔ عمران خان نے دیگر محکموں کی طرح یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی اپنے دوستوں کو لگایا ہوا ہے۔شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی کی پیشکش کے باوجود یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے مہنگی چینی خرید کر 50؍ کروڑ روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا،262؍ پائلٹس کے روزگار اور پاکستان کی عزت کا مسئلہ ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہے ہیں۔ اپوزیشن نہیں بلکہ حکمران خود کو اپنے کارناموں کی وجہ سے مائنس ہو رہے ہیں۔

