تین اسرائیلی اورایک انڈین طیارہ تباہ کرنے والےلڑاکا پائلٹ سیف الاعظم انتقال کر گئے
تین اسرائیلی اور ایک انڈین طیارہ تباہ کرنے والےبنگلہ دیشی لڑاکا پائلٹ سیف الاعظم اتوار کو بنگلہ دیش کے درالحکومت ڈھاکا میں انتقال کر گئے۔ڈھاکا ٹریبون کی ایک رپورٹ کے مطابق سیف الاعظم، جو سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے دو بار سربراہ بھی رہ چکے ہیں، علالت کے باعث ڈھاکہ کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں زیرعلاج تھے۔80 سالہ لیجنڈ پائلٹ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپتال میں آخری سانس لی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش نے ایک بیان میں ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے گہرے صدمے اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔سیف الاعظم 1941 میں بنگلہ دیش کے شہر پبنا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1960 سے 1971 تک پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) اور بنگلہ دیش کے قیام کے بعد بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) میں 1979 تک خدمات انجام دیں۔سیف الاعظم دنیا کے واحد لڑاکا پائلٹ ہیں جنہوں نے چار مختلف فضائی افواج پاکستان، اردن، عراق اور بنگلہ دیش کے لیے خدمات انجام دیں۔وہ ایسے منفرد پائلٹ بھی ہیں

