امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تباہ، پائلٹ لاپتہ
امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران شمال مشرقی انگلینڈ کے ساحل کے قریب بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوگیا، بحیرہ شمال میں حادثے کے بعد پائلٹ اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے امدادی اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں صرف ایک پائلٹ سوار تھا۔ امریکی فضائیہ کے مطابق ایف 15 سی ایگل طیارہ برطانیہ کے شہر سفوک میں واقع آر اے ایف سے اڑا تھا اور مقامی وقت کے مطابق صبح نو بج کر چالیسں منٹ پر بحیرہ منجمدشمالی میں جا گرا۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو پایا، امدادی کارکن اس وقت پائلٹ اور جہاز کے ملبے کو تلاش کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ کے ملبے اور پائلٹ کی تلاش کیلئے برطانیہ سے بھی مدد مانگی گئی ہے۔ حادثہ یارک شائر کے مشرقی ساحل سے 74 ناٹیکل میل دور پیش آیا۔ حادثہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

