پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہو گئی.پاکستان میں ناصرف کورونا کیسز کی تعداد میں بلکہ اس سے اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 896 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 68 مریض انتقال کر گئے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔کورونا وائرس کے ملک میں 56 ہزار 213 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 31 ہزار 198 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔