بھارتی فوجی قیادت اور سیاسی قیادت کے اختلافات کھل کر سامنےآگئے
بھارتی قومی سلامتی کی پالیسیاں ناکام ہوگئیں، بھارتی فوجی قیادت اور بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے درمیان کھل کر سامنے آگئے۔چین کیساتھ لداخ کے معاملے پر جاری کشیدگی پر بھارتی فوجی قیادت کا کہنا ہے کہ اجیت ڈوول ہم سب کو مروادے گا۔ بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے بھارتی فوج نے کہا ہے کہ سول قیادت کشیدگی کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔چین مسلسل لداخ میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے جبکہ بھارتی فوج کوششوں کے باوجود چینی فوج کو اپنی متنازع حدود سے پیچھے ہٹانے میں ناکام رہے ہیں، کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہو گئی جبکہ چین نے بھارتی ملٹری کو بے نقاب کر دیا، ڈوول پالیسیوں کی وجہ سے افواج متنازع بن گئی ہیں، بپن راوت نے اپنے عہدے کے لیے افواج کو سیاسی بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی پالیسیاں بھارت کو مروانے لگیں، انڈین ملٹری قیادت اور ڈوول گروپ میں اختلافات نے بھارتی قیادت کو پریشان کر ڈالا، مشیر قومی سلامتی کی غلط پالیسیوں نے بھارت کو بند گلی میں لا کھڑا کیا۔نیپال نے بھی بھارت کو آنکھیں دکھانا شروع کردی ہے اور اپنی سرزمین پر بھارتی تعمیر کی مذمت کرتے ہوئے اسے جارحیت قرار دیا ہے۔ چین سے متعلق پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں، بھارت اقوامِ عالم میں تنہا ہو گیا، پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40 سپاہی مروائے۔بالاکوٹ میں ہزیمت اُٹھانا پڑی۔ بھارتی ائیر فورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکنا چور ہو گئے۔بھارتی ملٹری قیادت نے موقف اپنایا گیا ہے کہ مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول ہم سب کو مروا دے گا، اس کی سب کی سب پالیسیاں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔