غیرملکی ایئرلائن پر سائبر حملہ
غیر ملکی ایئرلائن ایزی جیٹ پر ہیکرز نے حملہ کردیا گیا، 9 ملین مسافروں کے ای میل ایڈریس اور ٹریول پلان لے اڑے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے 2 ہزار سے زائد مسافروں کے کریڈٹ کارڈز کی تفصیلات تک بھی رسائی حاصل کی۔برطانوی ایئرلائن ایزی جیٹ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے سائبر حملے کے دوران 90 لاکھ صارفین کے ای میل ایڈریس اور سفر تفصیلات جبکہ 2 ہزار سے زائد کی کریڈٹ کارڈ تفصیلات تک رسائی حاصل کی۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایزی جیٹ نے تحقیقات کے لیے فارنزک ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسروقہ معلومات کے غلط استعمال کی ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔