جہلم میں ایک اور کورونا کا کیس سامنے آ گیا مریضہ کو قرنطینہ شفٹ کر دیا گیا
جہلم میں ایک اور کرونا کا کیس سامنے آ گیا مریضہ کو قرنطینہ شفٹ کر دیا گیا مگر پورے گائوں میں خوف ہراس ڈی سی جہلم سے ہنگامی بنیادوں پر پورے گائوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کی اپیل تفصیلات کے مطابق گاؤں مڑھ یونین کونسل اڈرانہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم میں ایک مریضہ جوکہ لیڈی ہیلتھ ورکر ہے اور محکمہ صحت سے وابستہ ہے جس نے کچھ دن قبل شفاء انٹرنیشنل سے کرونا ٹیسٹ کروایا جو کہ پازیٹیو آیا مگر مریضہ قرنطینہ سینٹر جانے کی بجائے اپنے سسرال گائوں مڑھ یونین کونسل اڈرانہ تحصیل سوہاوہ آ گئ اور ڈر کی وجہ سے کسی کو بھی اپنے کرونا ٹیسٹ پازیٹیو بارے نہ بتایا مریضہ کینسر کے مرض میں بھی مبتلا ہے جس کی وجہ سے ان کی تیمارداری کرنے تقریبا سارے گائوں والے گئے گائوں میں تقریبا 120 گھر اور 200 لوگ رہتے ہیں اس کے ساتھ ان کے گائوں کے متصل ایک اور چھوٹا گائوں ہے وہاں سے بھی لوگ تیمارداری کرنے آئے ایک باوثوق ذرائع کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ کو اس کی خبر ملی تو ضلعی انتظامیہ فوری حرکت میں آ گئ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مریضہ کو اس کے خاوند کو اس کے بچے کو اس کی والدہ اور بھابی کو بھی ساتھ قرنطینہ کر دیا گیا مگر پورے گائوں سے جو لوگ تیمارداری کے لیئے گئے کسی کا بھی کرونا ٹیسٹ نہی لیا گیا گائوں میں ایک خوف و حراس کی کیفیت ہے ڈی سی جہلم سیف انور جپہ سے پرزور اپیل کی گئ ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر گائوں کے دیگر لوگوں کا ٹیسٹ بھی کیا جائے تاکہ اگر کسی میں کرونا پازیٹیو ہو تو اس کا بھی علاج کیا جائے اور اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جائے