اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے ٹائیگر فورس کے ارکان کے ساتھ میٹنگ کا انقاد کیا
پنڈی بھٹیاں(جاوید حسین ایڈووکیٹ) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے ٹائیگر فورس کے رجسٹرز کارکنان کی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں آفس میں میٹنگ کا انقاد کیااور کارکنان کو قوائد و ضوابط،ذمہ داریاں ،مساجد میں ایس او پیز،راشن تقسیم اور سماجی فاصلےپر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے پالیسی سے اگاہ کیا اور ملک و قوم کی بے لوث خدمت کرنے کے لیے کارکنان کے جذبہ کو ابھارا۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اعتزاز اسلم مارتھ نے ٹائیگر فورس کے حوالے سے کارکنان کے سوالات کے جوابات دئیے اور کارکنان کے حب وطنی جذبہ کو سراہا۔کارکنان نے بھی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر تحصیل پنڈی پھٹیاں کے عوام کی خدمت کرنے کے لئیے اپنی بے لوث خدمات پیش کرنےکی یقین دہانی کروائی

