کل سپر بڑا گلابی چمکدارچاند آسمان پر چمکے گا
کل (بدھ) کو سپر گلابی چاند آسمان پر پوری آب و تاب کے ساتھ افق پر حکمرانی کرتا ہوا دیکھا جاسکے گا۔یہ چا ند نہایت چمکداراوربڑا ہوگا، یہ جنوبی ایشاء میں 7 بجکر 35 منٹ سے دیکھا جاسکے گا یہ عین اس وقت ان افراد کے لئے نہائت دلکش نظارہ پیش کرے گا جو کورونا وائرس کی وجہ سے گھر کی چاردیواری میں ہونگے۔یہ نظارہ صحن، بالکونی اور چھت پر سے دیکھا جاسکے گا۔یہ روان سال کا چمکدار، گلابی، بڑا اور روشن چاند ہوگا،سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے قریب ہوتا ہے