کراچی میں بیشتر پٹرول پمپ کھل گئے
کراچی میں گزشتہ شب بند ہونے والے بیشتر پٹرول پمپ صبح ہوتے ہی کھل گئے۔گزشتہ شب کیماڑی آئل ایریا بند ہونے کے باعث شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور شہر بھر کے پیٹرول پمپوں پر رش لگ گیا تھا۔رش ہونے اور پیٹرول ختم ہونے کے باعث شہرِ قائد کے بیشتر پیٹرول پمپ رش بند کر دیئے گئے تھے۔پیٹرول پمپ بند ہونے کے باعث شہریوں کو گزشتہ شب پیٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا رہا۔ادھر کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے آج صبح کھول دیے گئے ہیں۔سندھ میں موسمی تبدیلی اور گیس کا پریشر بحال ہونے کے باعث سی این جی کا شیڈول آہستہ آہستہ معمول پر آ رہا ہے اور ہفتے میں کئی روز سی این جی اسٹیشن کھلنے لگے ہیں۔