آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش
وزیر دفاع پرویز خٹک نے آرمی ترمیمی ایکٹ 2020 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔
اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں آرمی ترمیمی ایکٹ سپلیمنٹری ایجنڈے کے طور پرقومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔قومی اسمبلی میں پاکستان ایئر فورس ترمیمی ایکٹ 2020 اورپاکستان بحریہ ترمیمی ایکٹ 2020 بھی پیش کیا گیا۔’پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020‘ کی کاپی سامنے آگئی’پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل2020‘ میںآرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس کی مدتِ ملازمت 3 سال تجویز کی گئی ہے۔ہنگامی حالات اور وسیع ترقومی مفاد میں 3 سال کی توسیع کی جاسکے گی،وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت تعیناتی کریں گے۔آرمی چیف پر ملازمت کی مدت یاریٹائرمنٹ کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوگا، آرمی چیف کی تعیناتی، دوبارہ تعیناتی یا توسیع کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکےگی۔اس قانون کے ہوتے دوسرے قوانین، ریگولیشنز مکمل بےاثر ہوں گے۔کوئی تنازع ہوا تو بھی اطلاق ’پاکستان آرمی ایکٹ ترمیمی بل‘ کا ہوگا۔

