امریکا:بچی کی دوران پرواز طیارے میں پراسرار موت
امریکا میں دوران پرواز ڈیلٹا ائیرلائن کے طیارے میں 10 سالہ بچی کی پراسرار موت کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔طیارے کو طبی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر لاس اینجلس ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی،طیارے میں دوران پرواز ایک بچی کی موت واقع ہوگئی تھی۔ائیرپورٹ میں طبی عملے نے بچی کے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی نے دوران پرواز ہی طیارے میں دم توڑ دیا تھا تاہم موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

