پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فون پر بابندی
محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔محکمہ تعلیم نے تمام تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ پابندی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے لگائی گئی ہے۔