ایف اے ٹی ایف: چین کا پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان
چین نے ایک بار پھر ایف اےٹی ایف میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ ایف اےٹی ایف انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گرد فنانسنگ کیخلاف بین الاقوامی تعاون کا ادارہ ہے، جس کا کا م کسی ملک پر پابندیاں عائدکرنا یا سزا دینا نہیں بلکہ غیرقانونی کارروائیوں کیخلاف ممالک کی مدد کرنا ہے۔انہوں نےکہا کہ ایف اے ٹی ایف نےپاکستان کی ریٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، جس سے ظاہر ہے کہ وہ دہشت گرد فنانسگ پر پاکستانی اقدامات کو تسلیم اور اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔