امریکا: ڈینور میں برفباری کا طوفان، نظامِ زندگی متاثر
پاکستان سمیت کچھ ممالک میں بہار، کچھ میں شدید بارشیں اور کچھ ممالک میں سرد موسم کا آغاز ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو رہے ہیں۔امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں بھی سرد موسم شدت اختیار کر گیا ہے اور برفباری کے طوفان نے جہاں نظام زندگی کو درہم برہم کردیا وہیں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔جبکہ کئی پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

