عنقریب ممبئی کو سمندر کھا جائے گا
ایک نئی تحقیق میں سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ کے باعث 2050 تک ممبئی کے مٹ جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک ٹائمز نےبتایا ہےکہ منگل کے روز شائع ہونے والی ایک ریسرچ میں سیٹلائٹ ریڈنگ کے ذریعے زمین کی بلندی کا حساب لگانے کا ایک بہترین طریقہ تیار کیا گیا ہے۔ جو بڑے علاقوں میں سطح سمندر میں اضافے کے اثرات کا اندازہ لگانے کا ایک معیاری طریقہ ہے۔نئی تحقیق کے مطابق ممبئی میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد آج بھی ایسے ہیں جو ’high-tide line‘ یعنی سطح سمندر سے نیچے آباد بستیوں میں رہائش پذیر ہیں۔نقل مکانی کرنے والی بین الاقوامی تنظیم کا کہنا ہے کہ سطح سمندر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اب ممبئی میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو وہاں سے دوسری جگہ منتقلی کی تیاری شروع کر دینی چاہیے۔

