کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائیگا
لاہورکی مقامی عدالت نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا، یہ فیصلہ کل سنایا جائے گا۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور تجمل شہزاد نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی، جس کی وجہ سے ان پر ایسی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو بدھ کو سنایا جائے گا۔