امید ہے حکومت نواز شریف کو تمام طبی سہولیات فراہم کرے گی، صدر
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اللّٰه تعالیٰ نواز شریف کی صحت جلد بحال کرے۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صدر مملکت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے حکومت نواز شریف کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔واضح رہے کہ نواز شریف پلٹ لیٹس میں کمی کی وجہ سے اس وقت سروسز اسپتال لاہور میں زیرعلاج ہیں۔