صدر عارف علوی کی سادگی کے جاپان میں چرچے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سادگی کے چرچے پاکستان کے بعد اب جاپان میں بھی ہورہے ہیں۔صدرمملکت عام کمرشل فلائٹ سے جاپان پہنچے، وی آئی پی لاؤنج میں جانے سے گریز کیا اور عام لوگوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔جاپانی وزیر اعظم نے بھی سو سے زائد ممالک کے سربراہان مملکت کی موجودگی کے باوجود صدر مملکت سے خصوصی ملاقات کے لیے وقت دے کر دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی جو اپنی سادہ لوح طبعیت، سادگی اور شاہانہ شان و شوکت سے پاک طبعیت کے لیے پاکستان میں تو مشہور ہیں ہی، اب جاپان کے حکومتی حلقے بھی صدر مملکت کی سادگی کے معترف ہوگئے ہیں۔صدر مملکت کے حوالے سے جاپان کے اعلیٰ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی صدر کی سادگی نے جاپانی حکومت اور عوام کو بہت متاثر کیا ہے، پاکستانی صدر عام کمرشل فلائٹ سے سفر کرتے ہیں، وی آئی پی لاؤنج میں جانے سے گریز کرتے ہیں، عام لوگوں کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں، یہ پاکستانی عوام کے لیے رول ماڈل لیڈر ہیں۔

