آرٹ کی مدد سے سماجی مہم چلانے والی بہادر لڑکی
تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سے لوگوں کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے۔ایسے میں سلمیٰ حبیب اپنے آرٹ کے ذریعے اسکول نہ جانے والے بچوں کو اُن کی صلاحیتیں منوانے کے مواقع فراہم کر رہی ہیں۔سلمی حبیب کی ایک آغاز کردہ ‘تعلیم کو عام کرو‘ مہم ہے۔ سلمی اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہیں کہ ہر بچہ خوشی کا مستحق ہے اور اسے تعلیم حاصل کرنے کا حق حاصل ہے۔سلمی حبیب آرٹ کی طاقت کو کچی آبادی کے بچوں کو اسکول جانے کی ترغیب دینے کے لئے استعمال کررہی ہے۔سلمیٰ نے ان بچوں کو آرٹ سکھایا جنہیں تعلیم تک رسائی نہیں ہے اور یہاں تک کہ اس سے پہلے کبھی پنسل بھی نہیں پکڑی تھی۔اپنی اس کاوش کے ذریعے فن کواستعمال کرتے ہوئے وہ یہ بات ثابت کر رہی ہیں کہ ہر بچہ ایک فنکار ہے اور اگر موقع مہیا ہو تو وہ بھی کچھ نیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔سلمیٰ کے ’تعلیم کو عام کرو ‘ کا مقصد پسماندہ علاقوں کے بچوں کو اعتماد دینا ہے کہ وہ بھی تعلیم ،مواقع اور وسائل کے پورے پورے حقدار ہیں ۔