’چوہدری نثار نے تاحال حلف کیوں نہیں اٹھایا؟‘
لاہور ہائیکورٹ نےحلف نہ لینے پرچوہدری نثار کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔اہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد وحید نےدرخواست پر سماعت کی ،درخواست گزارنے عدالت کو بتایاکہ چوہدری نثارپنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے لیکن تاحال انہوں نےحلف نہیں اٹھایا،ان کے حلف نہ اٹھانے سے حلقے کی عوام نا صرف نمائندگی سے محروم ہے ،بلکہ حلف نہ لینا ووٹرز کی بھی توہین ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری نثار حلف نہ اٹھاکر آئین کی خلاف ورزی کررہےہیں لہذاالیکشن کمیشن کوانہیںڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم دیاجائے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا۔