نمرتاکی پراسرارموت پر عدالتی تحقیقات کا آغاز
آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی پر اسرار موت پر عدالتی تحقیقات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔حکومت سندھ کی درخواست پر نمرتا ہلاکت کیس کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے نمرتا کے بھائی ڈاکٹر ؤشال والد ،ساتھی طالبات، ہاسٹل انچارج سمیت کئی ملازمین کو بیانات قلمبند کرانےکے لیے عدالت طلب کر لیا گیا ہے۔اس سلسلے میں آنجہانی نمرتا کے والد اور بھائی ڈاکٹر وشال سمیت نمرتا کی ساتھی طالبات، نگراں اورنائب نگراں ہاسٹل اور مختلف ملازمین کو بھی عدالت طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ نمرتا کی پھندہ لگی لاش 16 ستمبر کو ہاسٹل کے کمرے نمبر 47 سے ملی تھی۔واقع کے بعد نمرتا کے بھائی ڈاکٹروشال نے اپنی بہن کا پوسٹ مارٹم نجی اسپتال سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق نمرتا بی ڈی ایس فائنل ایئرکی طالبہ تھی ، اور اس نے مبینہ طور پر ہاسٹل نمبر 3 کے کمر ہ نمبر 47 کے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کی تھی۔

