وزیراعظم کی ’ میرا بچہ الرٹ ‘ ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے اغوا اور گمشدگی کےکیسز کے تدارک کےلئے ’ میرا بچہ الرٹ ‘ کے نام سے خصوصی ایپ بنانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم عمران خان نے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات جیسے اغوا اور گمشدگی کے معاملے میں خصوصی ایپلی کیشن بنانے کی ہدایت کردی ۔وزیراعظم کی ہدایت پر ’ میرا بچہ الرٹ ‘ اپیلی کیشن دو ہفتوں میں تیار کرلی جائے گی۔اپیلی کیشن کی مدد سے گمشدہ بچے کے درج ذیل کوائف فوری طور پر پولیس حکام تک پہنچ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میرا بچہ الرٹ اپیلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی۔

