ایران: امریکا و برطانیہ کیلئے جاسوسی پر 4 ملزمان کو سزا
ایران کی عدالت نے امریکا اور برطانیہ کے لیے جاسوسی کے جرم میں چار ملزمان کو سزا سنادی، ایک کو سزائے موت اور تین کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انقلابی عدالت نے امریکی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنائی، ملزم کا نام ایرانی سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد بتایا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق باقی تین ملزمان کو دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے اور دو ملزمان پر 55 ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، چاروں افراد کو مارچ 2018ء سے مارچ 2019ء کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔

