ٹرمپ نے آسٹریلوی وزیر اعظم سے میولر تحقیقات میں مدد مانگ لی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم سے میولر تحقیقات میں مدد طلب کرلی، امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے میولر تحقیقات کے بنیادی نکات کی انکوائری جاری کردی گئی، نئی انکوائری کا مقصد میولر تحقیقات کی ساکھ کو ختم کرنا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق رابرٹ میولر نے تحقیقاتی رپورٹ امریکی محکمہ انصاف میں جمع کرادی تھی، اسپیشل کونسل رابرٹ میولر نے امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کی تھی۔اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ٹیلی فون کال کی تفصیلات تک رسائی روک دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن سے میولر کو بدنام کرنے میں مدد مانگی، ڈونلڈ ٹرمپ اور آسٹریلوی وزیر اعظم کے درمیان گفتگو حال ہی میں ہوئی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ موریسن سے امریکی اٹارنی جنرل سے بات کرنے کا کہا تھا۔دوسری جانب آسٹریلیا کے وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے گفتگو کی تصدیق کردی۔آسٹریلوی حکومت کے ترجمان کے مطابق صدر ٹرمپ نے میولر تحقیقات کی انکوائری میں مدد کی درخواست کی تھی، آسٹریلوی وزیراعظم نے ٹرمپ سے گفتگو میں اپنی آمادگی کی توثیق کی۔

