جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے،کشمیری جیتیں گے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جدوجہد میں اونچ نیچ آتی ہے،کشمیری ان شاءاللہ اپنی جنگ آزادی جیتیں گے۔اسلام آباد ائرپورٹ پر پرتپاک استقبال کرنے والے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہاکہ نریندر مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کو مایوس نہیں ہونا،انہیں برے وقت میں گھبرانا نہیں ہے کیونکہ کشمیر ی آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ دعائیں کرنے پر پوری قوم خصوصاً بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

