زیرحراست ملزم ہلاک، انچارج انویسٹی گیشن، کانسٹیبل گرفتار
لاہور میں زیر حراست ملزم کی ہلاکت کے مقدمے میں شمالی چھاؤنی پولیس کے انچارج انویسٹی گیشن اور ایک کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں انچارج انویسٹی گیشن ناصر بیگ اور کانسٹیبل عنصر شامل ہیں۔ملزمان کو پانچ روزہ ریمانڈ پر سی آئی اے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔دو ستمبر کوچوری کا ملزم عامر پولیس کی حراست میں ہلاک ہو گیا تھا ،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ثابت ہواتھا ، مقتول کےبھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

