یاسین ملک کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی
بھارت کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی ۔کشمیر میڈیا سروس نے تہاڑ جیل میں قید یاسین ملک سے ملاقات کرنے والے ان کے رشتے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیل میں موجود یاسین ملک کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ پابندیوں کو 31 روز گرز چکے ہیں ، مسلسل کرفیو اور پابندیوں کے باعث کشمیری اپنی سرزمین پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔مقبوضہ وادی میں انٹر نیٹ ،لینڈ لائن بند ہونے سے کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے، مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز، تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔دوسری جانب حریت رہنما اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں قید ہیں۔

