کشمیری خواتین میں عصمت دری کا خوف، جرمن میڈیا
مقبوضہ کشمیر میں خواتین بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کے خوف میں مبتلا ہیں۔جرمن میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو بھارتی فوج کے ہاتھوں عصمت دری کا خدشہ ہے، خاص کر دیہی علاقوں میں یہ خطرات زیادہ ہیں.کشمیری ریسرچر عرشی قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی زبر دستی گھر میں گھس جاتے ہیں، کشمیری خواتین اپنے بچاؤ کے لیے لوہے کی راڈز اور ڈنڈوں کا بندوبست کرکے رکھتی ہیں۔واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں اور بندشوں کے ساتھ انسانی المیے کی بدترین صورتحال کوآج 30 روز ہو گئے۔اس دوران کشمیریوں کا بیرونی دنیا سے رابطہ منقطع رہا، کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔

