کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض چل بسا
بلوچستان میں کانگو وائرس کی صورت حال تشویشناک ہوگئی ہے، کوئٹہ کےفاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کےمریض کو گزشتہ روز فاطمہ جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مریض کا تعلق ضلع پشین سے تھا۔رواں سال کانگو وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں اب تک 22 مریضوں میں کانگووائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

