لاہور:صوبہ میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون
صوبہ بھر میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاون بھر پور انداز میں جاری ہے اوررواں ماہ گرانفروشی پر 820افراد کو گرفتار جبکہ 879مقدمات کا اندراج اوردو کروڑ تہتر لاکھ ستتر ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ یہ بات چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی گئی۔ اجلاس میں صوبہ میں پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک،خوراک کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، کمشنر لاہور ڈویژن، کین کمشنر پنجاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی

