عید الضحیٰ کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں-ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد
گجرات:عید الضحیٰ کے موقع پر اشیائے خورد و نوش کی مقررہ قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں-ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ، خصوصا ٹماٹر، پیاز، لہسن کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جائے، اسسٹنٹ کمشنرز سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں، یہ ہدایات انہوں نے پرائس مجسٹریٹس اجلاس سے خطاب اور خصوصی مراسلہ میں جاری کیں، اسسٹنٹ کمشنر ز محمد جمیل، فیصل عباس، انیشا ہشام، ڈی ایم او محمد فہد، و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈی او انڈسٹریز چوہدری ظہیر احمدنے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ جولائی میں پرائس مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 560گرانفروشوں پر 12لاکھ31ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 11ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کیلئے چیکنگ کا عمل پہلے سے بھی موثر بنایا جائے، عید الضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کا گوشت پکانے کیلئے استعمال ہونیوالی تمام اشیاء بشمول پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن، سبز مرچ کی مقامی پیداوار ر صارفین کی ضر و رت پوری کرنے کیلئے کی وافر مقدار مارکیٹ میں دستیاب ہے انکی قیمتوں میں کسی بھی قسم کے اضافے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے واضع کیا کہ چھٹیوں سے پہلے اوراس دوران بعض ناجائز منافع خور مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں جسکی سختی سے روک تھام یقینی بنانے کیلئے تمام پرائس مجسٹریٹس متحرک ہو جائیں، فیلڈ میں متحرک رہ کر موثر چیکنگ یقینی بنائیں اور مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ خود یا انکا نمائندہ آفیسر منڈیوں میں نیلامی کے موقع پر موجود ہونا چاہیے، مارکیٹ کمیٹی بروقت ریٹ لسٹوں کا اجراء یقینی بنائیں۔