مودی سرکار کے اقدام پر امریکا کا مؤقف بھی سامنے آگیا
مودی سرکار کے اقدام پر امریکی محکمہ خارجہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ امریکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت بدلنے کے معاملے جائزہ لے رہے ہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت اس اقدام کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور نظربندی پر تشویش ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا اور کہا کہ ایل او سی پر تمام فریقین امن اور استحکام برقرار رکھیں۔

