جعلی بینک اکاؤنٹس:2ارب 10 کروڑکی ریکوری بڑی پیش رفت ہے، شہزاد اکبر
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دو ارب دس کروڑ کی پہلی ریکوری بڑی پیش رفت ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں یہ ریکوری پلی بارگین کے نتیجے میں ہوئی، اومنی گروپ سے متعلق معاملے میں ملزم نے اپنا جرم قبول کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی بینک اکائونٹس کیس کے معاملے پر جے آئی ٹی اورنیب نے بہت اچھا کام کیا ہے۔