عراقی فوج نے موصل میں داعش جنگجوئوں کو گھیرے میں لے لیا
عراقی سرکاری فوجی دستے موصل کے مغرب میں واقع حکومت کی مرکزی عمارتوں کے قریب پہنچ گئے ہیں اور جنگجوئوں کو گھیرے میں لے لیا۔عراقی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سریع الحرکت دستے موصل کی صوبائی کونسل اور دیگر سرکاری عمارتوں کے اتنے نزدیک ہیں کہ اب وہ ان عمارتوں میں مورچہ بند داعش کے جنگجوؤں کو براہ راست نشانہ بنا سکتے ہیں۔گزشتہ روز ہی عراقی فوج موصل شہر کے جنوب میں واقع ایک اہم پل تک پہنچ گئی تھی۔ موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کی عسکری کارروائی گزشتہ برس اکتوبر سے جاری ہے۔

