برلن(مطیع اللہ)اسلامی تحریک برلن کی جانب سے جماعت اسلامی پنجاب شمالی کے ڈپٹی سیکرٹری حافظ تنویر احمد مہمان خصوصی حافظ تنویر کا اسلام، فرائض نماز اور ہمارے فرائض کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یتیموں اور نادار بچوں کی سرپرستی کرنا دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم نادار سفید پوش اور یتیموں. کی سرپرستی کے فرائض سرانجام دیں۔ حافظ تنویر احمد کا کہنا تھا کہ گلگت و کشمیرسمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں یتیم بچیاں وائز سکول و کالج میں زیر تعلیم ہیں، وائز چیرٹی ادارہ ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چل رہا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں جاری وائز سکول و کالج کے نادار و یتیم بچیوں کے لیے مخیر حضرات سے تعاون کہ درخواست کی وویمن سکول او ایکسی لینسی وائز یتیموں اور غریب و نادر بچیوں کو تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بہترین تربیت فراہم کررہا ھے ۔اس موقع پر اسلامی تحریک برلن کے امیر خالد محمود نے کہا کہ بلال مسجد ہمیشہ سے اسلامی اسکولوں و مدارس کے ساتھ تعاون کرتا آرہاھے پاکستان قوم پاکستان کے اندر بھی چیرٹی فنڈ دینے میں اپنا مقام رکھتا ھے جبکہ بیرون ملک موجود پاکستانی بھی چیرٹی فنڈ میں اپنا حصہ شامل کرتا ھے بعدازیں مہمانوں و شرکاء درس قران کے لیے عشاءیہ کا اہتمام کیا گیاکے اعزاز میں استقبالیہ اور درس قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا ۔