بھارت سے ہار، سلیکشن کمیٹی کوچ، ٹرینر سمیت کئی لوگوں کے گھر جانے کا وقت شروع
بھارت سے ورلڈ کپ میں ہار کا ذمہ دار کون، پی سی بی نے چھری تیز کرلی، آئندہ سیریز کیلئے نئے ناموں پر غور شروع کردیاپی سی بی انتظامیہ نےورلڈ کپ کے بعد سینئر کھلاڑیوں، ٹیم منجر طلعت علی اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی پر اتفاق کرلیا ہے. پاکستان کرکٹ انتہائی مایوس کن کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نےفوری طور پر “پینک بٹن ” نہ دبانے کے ساتھ ۔ میگا ایونٹ ختم ہونے کے بعد آپریشن کلین اپ اور پرفارمنس کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کا اعلان کردیا۔ بھارت کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی نے کپتان ، کئی کھلاڑیوں ، کوچ اورسلیکشن کمیٹی کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگایا۔سرفراز احمد شدید ترین تنقید کی زد میں ہیں جس کے بعد ان کی کپتانی بچنا ممکن نہیں ہےمحمد حفیظ کا ون ڈے کیرئر کی کشتی ڈوبتے نظر آرہی ہے.انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا کنٹریکٹ پندرہ جولائی کو ختم ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے کنٹریکٹ میں توسیع کا امکان نہیں۔ہیڈ کوچ مکی آرتھر معاہدے میں توسیع چاہتے ہیں ۔ لیکن بورڈ حکام انہیں فارغ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ٹیم کے ساتھ کام کرنے سے پہلے ہی معذرت کر چکے ہیں۔بولنگ کوچ اظہر محمود ، فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈبرن ، فٹنس ٹرینر گرانٹ لوڈن اور فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن بھی اب کچھ دنوں کے مہمان دکھائی دیتے ہیں۔ ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی پہلی سیریز ستمبر میں سری لنکا کے ساتھ طے ہے، جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئنش شپ کا حصہ ہے،پی سی بی نےلاہور اور کراچی میں ان دونوں ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کے لیےہوم ورک بھی شروع کردیاہے۔

